کویت سٹی 05 جولائی: پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) نے اتوار سے شروع ہونے والی آن لائن خدمات کی فہرست کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق، کویتی اور غیرکویتیوں کے لئے ذاتی نئی تصاویر اپڈیٹ کرنے کی سہولت، کویتی یا غیر کویتی نومولود بچوں کی رجسٹریشن، آرٹیکل 20 کے گھریلو ملازمین کا پہلی بار اندراج، خاندان کا اندراج (آرٹیکل 22) شامل ہے اس کے علاوہ آرٹیکل 17، 18، 19، 23 اور 24 کے تحت سب کے آن لائن اندراج کی سہولت بھی موجود ہے۔
تارکین وطن جن کو دوسری دیگر خدمات کی ضرورت ہو انہیں پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن پی اے سی آئی کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بک کروانا ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: PCR کورونا سرٹیفکیٹ کی قیمت کیا ہو گی۔
تارکین وطن کے لئے PACI ہیڈ آفس جنوبی سرہ (South Surra) میں سول آئی ڈی کارڈ کی وصولی، کارڈ کی تبدیلی، بچے کی پیدائش پر پہلی بار درخواست دہندہ کے لئے وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک مقرر ہے۔
پی اے سی آئی کی آن لائن دستیاب خدمات درج ذیل ہیں:
- تاریخ پیدائش میں تبدیلی / منسوخی
- سفری دستاویز کی رجسٹریشن / منسوخی
- سرٹیفکیٹ پرنٹنگ
- عمارت کا ریکارڈ
- ایکٹیویٹ پرسن ( جو کویت میں پیدا ہوا ہو)
- رہائش گاہ کی تبدیلی / منسوخی
- تصویر کو اپڈیٹ کرنا (جب بچہ 5 سال کا ہوجائے) اور غیر قانونی رہائشی معاملات کی ٹرانزیکشن شامل ہے۔
اس سے قبل پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) نے ایک نئی اپلیکیشن "کویت موبائل آئی ڈی” شروع کی ہے جس کے ذریعے شہری اور رہائشی ڈیجیٹل سول شناختی کارڈ حاصل کرسکتے ہیں جو مختلف سرکاری اور غیر سرکاری لین دین میں استعمال ہوسکتا ہے۔