کویت اردو نیوز 19 نومبر: دنیا بھر سے متحدہ عرب امارات پہنچنے والے فٹبال کے شائقین کے لیے دبئی پولیس نے پیغام جاری کیا ہے جس میں شراب نوشی پر پابندی لگائے جانے کا کہا گیا ہے۔
جہاں دبئی ورلڈ کپ کے شائقین کے لیے دوحہ کا سفر کرنے کے لیے ایک گیٹ وے کے طور پر کام کر رہا ہے وہی دبئی کئی فین زونز کا گھر بھی ہے جو فیفا ورلڈ کپ کے میچوں کو براہ راست نشر بھی کرے گا جسے ریاست کی جانب سے مختص کئے گئے علاقوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لئے اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہوئے دبئی پولیس نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی قوانین کا احترام کریں۔ ورلڈ کپ کے دوران دبئی آپ کو خوش آمدید کہتا ہے۔ ہمارے رواداری اور کھلے پن کے شہر سے لطف اٹھائیں اور ہماری فروغ پزیر بین الاقوامی برادری میں حصہ لیں۔
فورس نے وزیٹرز کے لیے ایک گائیڈ لائن جاری کیا ہے جس میں میچز دیکھنے کے لیے سرفہرست مقامات، فین زونز اور دبئی کے گرد گھومنے کی تفصیلات شامل ہیں۔ گائیڈ لائن میں درج ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: دبئی نے شائقین کی خاطر کھلی جگہوں کو ہی فٹبال اسٹیڈیم بنا دیا
براہ کرم عوامی گائیڈ لائن کے پیش نظر اخلاقیات اور ہدایات پر عمل کریں:
- تصاویر کھینچتے وقت دوسروں کی رازداری کا احترام کریں۔
- برائے مہربانی عوامی املاک کو محفوظ رکھیں۔
- عوام کی حفاظت کے پیش نظر، آگ جلانے کی اجازت نہیں ہے۔
- عوامی جگہوں میں شراب پینے پر پابندی ہے۔
- ریاست کی ثقافت کا احترام کرنا چاہیے جہاں مذاہب کی توہین اور ہر قسم کے امتیازی سلوک اور سیاسی تنازعات کی ممانعت ہے۔
- ایسی جگہوں پر جشن نہ منائیں جو اس مقصد کے لیے مختص نہیں ہیں تاکہ دوسروں کو پریشانی نہ ہو۔
- اچھی کھیل کا مظاہرہ کریں اور کھیلوں کے جنون سے دور رہیں۔
- منشیات کا استعمال کرنا ممنوع ہے۔
- بغیر لائسنس کے مساج پارلرز اور مشتبہ اشتہارات سے پرہیز کریں۔
- عوامی مقامات پر بوس و کنار سے گریز کریں۔
- اگر آپ تفریحی سرگرمیاں منظم کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ضروری اجازت ناموں اور منظوریوں کے لیے مجاز حکام سے رجوع کریں۔
- عوامی مقامات پر سامان نہ چھوڑیں۔
- یہ تجویز کی جاتی ہے کہ اپنا ٹیکسی نمبر محفوظ رکھیں یا ادائیگی کی رسید اپنے پاس رکھیں تاکہ گمشدہ اشیاء کو تلاش کرنا آسان ہو۔