کویت اردو نیوز 01 اکتوبر: عمان کے سلطان مرحوم امیر کویت کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ملک پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا ملک کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور وفد نے آج صبح امیری ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ سلطان عمان نے مرحوم امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کی اور اسے خدا تعالٰی کی رضا جان کر ان کے لیے مغفرت اور خداوند تعالٰی سے مرحوم کو جنت الفردوس عطاء کرنے کی دعا کی۔
مزید پڑھیں: امیر کویت کی وفات کے دکھ میں عمان میں عمان میں تین دن تمام سرکاری اور پرائیویٹ ادارے بند رکھنے کا اعلان
سلطان عمان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق علی الغانم، عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح ، نیشنل گارڈ کے ڈپٹی چیف عزت مآب شیخ جابر العبد اللہ الجابر الصباح سے بھی اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے عزت مآب شیخ ناصر المحمد الاحمد الصباح ، عزت مآب شیخ جابر المبارک الحمد الصباح، عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد الصباح ، وزیر اعظم کے علاوہ ممتاز شخصیات کی ایک بڑی تعداد سے بھی اظہار تعزیت کیا۔