کویت اردو نیوز 06 اکتوبر: 650 فلس کے عوض بطاقہ پر موجود پتہ کے مطابق ہوم ڈلیوری دینے کی درخواست کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آڈٹ بیورو نے پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) کی درخواست پر سول شناختی کارڈوں کی ہوم ڈلیوری سروس شروع کرنے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ایک مقامی کمپنی کو معاہدہ دے دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بیورو نے سول انفارمیشن اتھارٹی کی اگست کے آخر سے ایک سال کے لئے ہر سول شناختی کارڈ کی فراہمی کے بدلے 650 فلس وصول کرنے کی درخواست کی منظوری دے دی ہے جس پر 3 ماہ کے اندر عمل درآمد ہوجائے گا۔
دریں اثناء پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی تردید کی ہے کہ سول آئی ڈی کے مطابق ہوم ڈلیوری کی فیس کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بنک قرض ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
پی اے سی آئی نے حال ہی میں آئی فون کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ مطابقت پذیر ہونے کے لئے مائی آئیڈینٹی ایپلی کیشن کے لئے ایک اپڈیٹ کا آغاز کیا ہے جسے ایپل کمپنی نے حال ہی میں لانچ کیا تھا۔ پی اے سی آئی نے جنوبی السرا کے علاقے میں اپنی مرکزی عمارت میں سول شناختی کارڈ کی ترسیل کے وقت میں بھی صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک اضافہ کیا ہے۔
الیکٹرانک انویلپ Electric Envelope سروس کے ذریعے تصویر کی تجدید اور تبدیلی کے علاوہ پہلی بار گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، پیدائش اور قومیت کا تعین، 18 سال کی عمر تک پہنچنے والوں کی رجسٹریشن، فیملی کی رجسٹریشن، آرٹیکل 24، 23، 19، 18 اور 17 کے لئے رہائشی اقامہ کے اعداد و شمار کی تکمیل کی جا سکے گی۔