کویت اردو نیوز : حرم کے امام کے محافظوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت تک انتہائی چوکس رہتے ہیں جب تک کہ امام حرم کی رہائش گاہ سے باہر نہیں نکلتے، حرم شریف پہنچ جاتے ہیں اور قیام گاہ پر واپس نہیں آتے۔ امام حرم کو چاروں طرف سے محافظوں نے گھیرا ہوتذ ہے۔ وہ ان کے ساتھ ہوتےہیں یہاں تک کہ وہ محراب پر پہنچ جائیں یا منبر پر کھڑے ہوں۔ دوسری جانب سی سی ٹی وی کیمرے بھی امام حرم کے آنے جانے کی نگرانی کرتے ہیں۔
نماز کے دوران بھی سیکورٹی اہلکار چوکس رہتے ہیں۔ وہ امام کے ارد گرد کی ہر حرکت پر نظر رکھتے ہیں ، جہاں انہیں کوئی مشتبہ سرگرمی نظر آتی ہے وہ فوری طور پر متحرک ہو جاتے ہیں اور بغیر کسی تاخیر کے کارروائی کرتے ہیں۔
جیسے ہی حرم کے امام نماز سے فارغ ہوتے ہیں، محافظ فوراً انہیں گھیر لیتے ہیں اور انکی رہائش گاہ پر لے جاتے ہیں۔