کویت اردو نیوز 20 فروری: اعلٰی خطرے کے حامل ممالک کو براہ راست کویت میں اجازت دینے کے بعد ادارہ جاتی قرنطین کے لئے ہوٹلوں کی بکنگ کے لئے نئی قیمتیں مقرر کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ الرای نے ادارہ جاتی قرنطین کے لئے ہوٹلوں کی نئی مقرر کردہ قیمتیں شائع کردیں ہیں۔ روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل انتظامیہ نے کل اتوار کے روز تک کویت آنے والے مسافروں کے لئے ہوٹلوں میں ادارہ جاتی قرنطین قیمتیں مقرر کردی ہیں۔
کویت ہوائی اڈے کے امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صالح الفداغی نے انکشاف کیا کہ "کویت مسافر” پلیٹ فارم کے اندر اب تک اندراج کئے گئے ہوٹلوں کی تعداد 45 ہے جس میں 11 ہوٹلوں کی 5 اسٹار کے زمرے میں درجہ بندی کی گئی ہے جبکہ18 (4 اسٹار) اور 16 (3 اسٹار) ہوٹلوں کا اندراج بھی موجود ہے۔
الفداغی نے بتایا کہ قرنطین کے لئے مندرجہ ذیل ہوٹلوں کی قیمتیں 7 دن (6 رات) کے لئے مقرر کی گئی ہیں:
5 اسٹار ہوٹل:
سنگل روم: 245 دینار
ڈبل روم: 335 دینار
4 اسٹار ہوٹل:
سنگل روم: 185 دینار
ڈبل روم: 245 دینار
3 اسٹار ہوٹل:
سنگل روم: 125 دینار
ڈبل روم: 185 دینار
اعلی خطرے والے ممالک جس میں 35 سابقہ ممنوعہ اور 33 نئے ممالک شامل ہیں سے آنے والے افراد کے لئے 14 دن کی مدت کے لئے ادارہ جاتی قرنطین کی شرائط کے مطابق جو طریقہ کار لاگو ہوگا اس میں قیمتیں دوگنی ہوجائیں گی۔
5 اسٹار ہوٹل:
سنگل روم: 595 دینار
ڈبل روم: 725 دینار
4 اسٹار ہوٹل:
سنگل روم: 400 دینار
ڈبل روم: 530 دینار
3 اسٹار ہوٹل:
سنگل روم: 270 دینار
ڈبل روم: 400 دینار