کویت اردو نیوز 27 فروری: وزیر داخلہ کویت نے عوام اور رہائشیوں کے لئے شکریہ کا پیغام دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کویت شیخ ثامر العلی نے قومی دنوں کے جشن کے موقع پر اجتماعات کی روک تھام اور ریلیوں میں نہ نکلنے سے متعلق وزراء کونسل کے فیصلوں پر باہمی تعاون اور عمل کے لئے شہریوں اور رہائشیوں کی تعریف اور شکریہ پیغام کی صورت میں ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش غیر معمولی صورتحال میں قومی تعطیلات کی تقریبات کے دوران عوام کے افہام و تفہیم سے کام لینے اور شہری ذمہ داری کا جزبہ تعریف کے قابل ہے۔
انہوں نے ملک کے تمام خطوں میں لگن اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے اور تعطیلات کے دوران اپنے خاندانوں سے دور اپنے فرائض کی باخوبی انجام دہی پر وزارت داخلہ کے جوانوں سے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور عوام کے مابین تعاون پر انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
شیخ ثامر العلی نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے غیر معمولی حالات کو سمجھتے ہوئے اپنی اور سب کی حفاظت کی خاطر صحت کی ضروریات پر عمل پیرا رہیں۔