کویت اردو نیوز 03 اپریل: کویت وزراء کونسل کی جانب سے لیے گئے فیصلوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کویت وزراء کونسل کے متعدد نئے فیصلے منظرعام آئے جن میں سب سے اہم فیصلہ جزوی پابندی کو جاری رکھنے کا فیصلہ تھا۔ وزراء کونسل نے ملک میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر جمعرات 8 اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے جزوی کوفیو کی مدت بڑھا کر کرفیو میں دو گھنٹے کمی کے ساتھ 22 اپریل تک کردی ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق کرفیو 8 اپریل کے بعد شام 07 بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا تاہم رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ریستورانوں کی ڈیلیوری، پیدل چلنے (چہل قدمی) کی اجازت اور ایڈوانس بکنگ نظام کے ذریعے خریداری کے اوقات میں توسیع سے متعلق متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
وزراء کونسل کے فیصلوں کی تفصیلات:
کونسل نے کورونا وائرس ہنگامی صورتحال کے لئے وزارتی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا اور ان سفارشات کے مطابق فیصلے لئے جو مندرجہ ذیل ہیں۔
ملک میں جزوی کرفیو کا اطلاق جاری رکھا جائے گا، نئے کرفیو قوانین کا اطلاق 08 اپریل جمعرات کی شام سے شروع ہوگا۔ کرفیو کا نفاذ شام 7 بجے سے اگلے دن صبح 5 بجے تک ہوگا۔ اسی حساب سے جمعرات 22 اپریل کو صبح 5 بجے نئے فیصلے کی مدت پوری ہوجائے گی۔ اس فیصلے پر وقتاً فوقتاً نظرثانی کی جائے گی اور اس فیصلے میں تبدیلی ملک میں کورونا کیسوں کی صورتحال سے مشروط ہوگی۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران جزوی پابندی کی مدت کے دوران درج ذیل کی اجازت ہوگی:
- شام سات بجے سے صبح تین بجے تک ریستوران ، کیفے اور فوڈ مارکیٹنگ مراکز کو کھانوں کی ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔
- رہائشیوں کو شام 07 بجے سے رات 10 بجے تک احتیاطی صحت کی ضروریات اور طریقہ کار پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ گاڑیوں یا سائیکلوں کے بغیر صرف رہائشی علاقوں میں ہی چہل قدمی کی اجازت ہوگی۔
- صارفین کوآپریٹو سوسائٹیوں (جمعیہ) اور متوازی بازاروں میں خریداری کی غرض سے داخل ہونے کے لئے ایڈوانس بکنگ سسٹم کے ذریعے شام کے 07 بجے سے رات 12 بجے تک اجازت ہو گی۔
متعلقہ حکام کو تفویض کرنا، ہرایک اپنی قابلیت کے شعبے میں فیصلے کی دفعات پر عمل درآمد کروانے کا مجاز ہوگا۔ زمینی اور سمندری سرحد عبور کی بندش سے متعلق کے کابینہ کی قرارداد کی دفعات سے درج ذیل زمرے مستثنیٰ ہوں گے اور انہیں بندرگاہوں سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔
- بندرگاہوں پر مویشیوں کے ساتھ موجود شہری مالکان بشرطیکہ ان مویشیوں کی ملکیت کا ثبوت پیش کرنا ہو گا۔ شہری مالکان کے گھریلو ملازمین کو بھی اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔
- کویت میں رہنے والے رہائشیوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ہو گی۔
پابندی کے دوران 3 سرگرمیوں کی اجازت ہوگی:
- شام 7 بجے سے صبح 3 بجے تک فوڈ ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔
- شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک اپنے ہی علاقوں میں چہل قدمی کی اجازت ہو گی۔
- شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک ایڈوانس بکنگ سسٹم کے ذریعے خریداری کی اجازت ہو گی۔