کویت اردو نیوز 08 مئی: کویت کی وزراء کونسل 17 مئی بروز پیر کو ملک میں کچھ تجارتی سرگرمیاں کھولنے کے بارے میں اہم بات چیت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزراء کی کونسل 17 مئی بروز پیر کو ملک میں کچھ تجارتی سرگرمیاں کھولنے کے بارے میں بات چیت کرے گی جس میں صحت کے متعلقہ حکام کی جانب سے صحت کی طے شدہ ضروریات کا اطلاق کرتے ہوئے ریستورانوں کے علاوہ بچوں کے کھیلوں و تفریحی مقامات کو بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے جبکہ کونسل وزارتوں اور سرکاری ایجنسیوں میں ملازمین کی حاضری کی حد کو 30 فیصد کے بجائے 70 فیصد تک بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کر رہی ہے۔
اعلی سطح کے سرکاری ذرائع نے روزنامہ القبس کو تصدیق کی کہ کابینہ اپنے اس پیر کے اجلاس جو 10 مئی کو منعقد ہو گا میں اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا رمضان کے بعد جزوی پابندی جاری رکھنی ہے یا ہیلتھ اتھارٹی اپنی رپورٹ پیش کرنے کے بعد اسے منسوخ کرے گی جو کل بروز اتوار کو مکمل ہوجائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ متعدد سرگرمیوں کا فیصلہ کیا جائے گا جن میں ریستوران ، کمرشل کمپلیکس اور ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔ کابینہ اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت کرے گی اور ان کی بحالی یا خاتمے کے لئے وقت طے کرے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ اجلاس کھلے میدانوں یا مساجد میں عید کی نماز کے انعقاد کا تعین کرے گا جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ عید کے پہلے دن ایک میکانزم طے کرنے کے علاوہ عید کی نماز بھی ادا کی جائے گی تاکہ بھیڑ بھاڑ کو روکا جاسکے۔
ذرائع نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ صحت کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے لہٰذا اس بات کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ بہت سی سرگرمیوں کی بحالی کی جانب یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جبکہ آخری فیصلہ وزراء کی کونسل کے جاری کردہ احکامات پر ہی منحصر ہے۔