کویت اردو نیوز 19 جون: کویت واپس آنے والے غیر ویکسین شدہ گھریلو ملازمین کے لئے 14 دن کا ادارہ جاتی قرنطین (ہوٹل قرنطینہ) لازم ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بتایا کہ کویت واپس آنے والے گھریلو ملازمین کو صحت کی ضروریات پر عمل پیرا ہونا لازم ہے۔ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے وزراء کی کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کیا ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے سول ایوی ایشن کو کویت میں داخل ہونے والے کسی مسافر کو گرانٹ دینے یا روکنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
روزنامہ الرای کی خبر کے مطابق غیر ویکسین شدہ گھریلو ملازمین کو کویت واپس آنے کی اجازت 14 دن کے لئے ادارہ جاتی قرنطین (ہوٹل قرنطین) سے ہی دی جائے گی۔ کویت ائیرپورٹ آمد پر سویب ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ کفیل کی جانب سے پہلے سے بک کئے گئے ہوٹل میں ادارہ جاتی قرنطینہ ضروری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جس کے مطابق غیر ویکسین شدہ گھریلو ملازمین کے لئے 14 دن کی مدت کے لئے ہوٹل کے قرنطینہ کی چھوٹ دی گئی ہے تمام بے بنیاد ہیں۔