کویت اردو نیوز 27 جون: وزارت داخلہ کے 400 سے زائد اہلکار بڑے شاپنگ مالز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کمپلیکسز اور مالز کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میجر جنرل الزوبیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر ویکسین شدہ افراد کے تجارتی کمپلیکسز اور مالز میں داخلے کی روک تھام کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے وزارت داخلہ کے 400 سے زائد جوان تعینات ہیں۔ آج صبح وزراء کونسل کے فیصلے کے اطلاق کو یقینی بنانے کے لئے تعینات سیکیورٹی فورسز کا مشاہدہ کیا گیا۔سیکیورٹی انڈر سکریٹری میجر جنرل فرج الزوبی نے ملک میں صحت کی ضروریات کی تعمیل اور ان کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مالز کی سیکیورٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی دروازوں پر صرف ویکسین شدہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے چاہے انہوں نے ایک خوراک ہی کیوں نہ وصول کی ہو، یہ بتاتے ہوئے کہ جو لوگ بیماریوں کے سبب ویکسین سے مستثنیٰ ہیں یا ملک سے باہر ویکسین وصول کی گئی ہے تو وہ افراد وزراء کونسل کے فیصلے سے خارج کر دیئے گئے ہیں اور ان کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ
جہاں تک ہیلتھ کلبوں ، صالون ، ریستوران اور دکانوں کا تعلق ہے یہ میونسپلٹی، تجارت اور دیگر ریگولیٹری اداروں کا کام ہے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمارا کردار سرکاری اداروں کی مدد کرنا ہے اور جو بھی کابینہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے میں ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتا اسے گرفتار کرنا ہے۔
الزوبی نے وضاحت کی کہ اگر کوئی سیکیورٹی اہلکاروں یا سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ تعاون نہیں کرتا ہے تو اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بھیج دیا جائے گا اور صحت سے متعلق تقاضوں کی خلاف ورزی کا مقدمہ وبائی قانون کے مطابق درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کورونا وائرس کے بحران کے آغاز سے عوام کے تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم کویت کی عوام پر اعتماد کرتے ہیں کہ ان کا تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ہم مقدمات درج کرنے یا کسی کو قید کرنے نہیں آئے ہیں بلکہ قانون کو نافذ کرنے کے لئے آئے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہر کوئی اس ویکسین کے حصول کے لئے رجسٹریشن کرے گا۔”
360 مال کی سیکورٹی:
ویکسین لگوانے والے افراد کو تجارتی مالز میں داخل نہ ہونے کے طریقہ کار کے نفاذ کے ساتھ 360 مال نے طریقہ کار پر عمل درآمد کرکے کمپلیکس کے دروازوں پر کنٹرول سخت قائم رکھا ہے کیونکہ کمپلیکس میں زائرین کے داخل ہونے کے لئے 20 گیٹس کھولے گئے ہیں جبکہ 7 گیٹس بند کردیئے گئے ہیں۔ گیٹ نمبرز (2،7،14،17،20،23، 26) زائرین کے لئے بند ہیں۔
ایوینیوز مال کی سیکیورٹی :
ایوینیوز مال میں بھی یہی منظر دیکھا گیا ہے جہاں فیصلے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے وزارت داخلہ کے جوان تعینات ہیں اور سخت سیکورٹی کنٹرولز قائم ہیں۔ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کمپلیکس کی سیکیورٹی کے ذریعہ "immunity” اور "My Identity” ایپلیکیشنز کے ذریعے کی جارہی ہے۔ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کے نتیجے میں کمپلیکس کے دروازوں پر خریداروں کی بھیڑ دیکھنے میں آئی۔ ایوینیوز کے 40 میں سے صرف 17 گیٹس زائرین کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔
فروانیا گورنریٹ میں پبلک سیکیورٹی آپریشنز کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل صالح عقلہ الاعظمی نے ہر ایک کمپلیکس کے دروازے پر موجود سیکیورٹی جوانوں کو شہریوں اور رہائشیوں کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے جس سے انہوں نے اس بات کا اشارہ کیا کہ ان کی موجودگی صرف سیکیورٹی سپورٹ ہے۔