کویت اردو نیوز 27 جون: فلپائنی خاتون نے اپنے شوہر کے دوست پر زیادتی کی کوشش کرنے کا الزام لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جلیب الشیوخ کے علاقے میں ایک فلپائنی خاتون نے راہگیر سے اچانک مدد مانگا شروع کردی۔ خاتون نے اپنے شوہر کے دوست پر غیر اخلاقی حرکت کرنے کا الزام عائد کیا۔ وزارت داخلہ نے فلپائنی خاتون کے الزام کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کیا۔ خاتون کے بیان کے مطابق اس کے شوہر کا دوست جو ایک مصری شہری ہے شوہر کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کررہا تھا جبکہ متعلقہ مصری شہری نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ مصری شہری نے تمام عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بیان دیا کہ
اس کے اور خاتون کے شوہر کے درمیان اختلافات ہیں اور الزام لگانے والی فلپائنی خاتون خود کو اور اپنے شوہر کو بچانے کے لئے اس پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون جلیب کے علاقے میں مرکزی سٹریٹ میں چیخ رہی ہے۔ فوراً ہی سیکیورٹی کارکنان حرکت میں آئے اور موقع پر پہنچے۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ خاتون فلپائنی شہری ہے اور جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ اس کے شوہر کے دوست نے اس کے شوہر کی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ
مدعا علیہ جو ایک مصری شہری ہے اور ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتا ہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے کیونکہ اس نے سکیورٹی اہلکاروں کو تصدیق کی کہ اس کے اور مدعی کے شوہر کے مابین اختلافات ہیں تاہم اس نے ذیادتی کرنے کے الزام کو مسترد کردیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ خاتون کے برابر والے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہے اور اس معاملے میں دوبارہ تفتیش کا آغاز ہونا چاہئے تاکہ مکمل سچائی تک پہنچا جاسکے۔ اگر فلپائنی خاتون کا الزام جھوٹا ثابت ہوا تو مدعا علیہ قانونی طور پر فلپائنی خاتون اور اس کے شوہر سے ہتک عزت کا معاوضہ مانگ سکتا ہے۔