کویت اردو نیوز 18 جولائی: رکن پارلیمنٹ بدر الحمیدی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن DGCA کو قصوروار ٹھہرا دیا جبکہ نوکری کے حصول کے لئے 90 فیصد کویتی پیٹرولیم کمپنی KNPC کے امتحان میں فیل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق رکن پارلیمنٹ بدر الحمیدی نے 75 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو سفر سے روکنے کے فیصلے کی پابندی کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن ٹریول ایجنسیوں پر ذمہ داری ڈال رہا ہے حالانکہ یہ فیصلہ DGCA نے ہی جاری کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ DGCA نے اس حقیقت کو نظرانداز کیا کہ اس فیصلے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور
انہیں یہ علم نہیں ہے کہ بہت سے شہری ‘مسافر’ ایپلی کیشن انسٹال نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ وہ پرانے طرز کے موبائل فون استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اب یہ معاملہ وزیر دفاع شیخ حماد جابر العلی کے ہاتھ میں ہے۔
دوسری جانب رکن پارلیمنٹ عبد العزیز الثاقبی نے کویت نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن (KNPC) میں ملازمت کے لئے درخواست دینے والے کویت یونیورسٹی میں پٹرولیم اور انجینئرنگ کالج کے فارغ التحصیل طلباء کو دیئے گئے امتحانات میں مشکل سوالات پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ 90 فیصد درخواست گزار امتحانات میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں لہذا سوالات پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
اس بات پر غور کیا جائے کہ کیا وجہ ہے کہ بہترین نمبر حاصل کرنے والے طلباء بھی امتحان میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ انہوں نے KNPC پر زور دیا کہ وہ کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے تمام افراد کی خدمات حاصل کریں۔