کویت سٹی 14 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حولی کا قرنطین ختم کرنے کے لئے مثبت اشارے دکھائے گئے ہیں جبکہ اس کے بعد فروانیہ اور خیطان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الگ الگ علاقوں میں مستقل تشخیص اور صحت کے حالات کی جانچ پڑتال سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حولی انفیکشن کی سطح اور کورونا وائرس کے روزانہ Smear ٹیسٹ پر مبنی متاثرہ افراد کی کم فیصدی تعداد کے حوالے سے حاصل کردہ نتائج کی بنیاد پر قرنطین ختم کرنے کے لئے سب سے قریب آ گیا ہے۔
روزنامہ کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزیر صحت کو پیش کی جانے والی تشخیص کے نتائج کے مطابق قرنطین علاقوں میں مثبت نتائج حاصل کیے جارہے ہیں جن میں حولی کا علاقہ سرفہرست ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ مثبت نتائج کے پیش نظر اس علاقے کا قرنطین ختم کردیا جائے گا لیکن یہ فیصلہ پوری طرح سے اس بات پر منحصر ہے کہ اس سے تازہ ترین تشخیصی نتائج کیا نکلیں گے اور انفیکشن کی تعداد اور شرح مستقل طور پر کس حد تک ثابت رہے گی۔
معمول کے منصوبے پر واپسی کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ باقی قرنطین علاقوں میں صحت کی صورتحال کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مھبولہ اور جلیب الشویخ علاقوں میں کچھ مثبت اشارے ملنے کے باوجود Smear ٹیسٹ کے تناسب اور انفیکشن کی شرح کے لحاظ سے وہ اب بھی اعلی ترین سطح پر ہیں جبکہ فروانیہ اور خیطان کے علاقوں میں صورتحال بہتر قدرے بہتر ہے لیکن صورتحال قدرے بہتر ہونے کے باوجود ان علاقوں کا قرنطین ختم ہونے کے آثار واضح نہیں ہیں لہذا یہ کچھ دیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اعداد و شمار کی بنیاد پر ذرائع نے توقع کی تھی کہ ان علاقوں کے قرنطین کا خاتمہ 3 مراحل میں ہوگا، پہلے حولی کا علاقہ شامل ہے جس کے اطمینان بخش نتائج سامنے آرہے ہیں جبکہ دوسرے میں فروانیہ اور خیطان کے علاقے شامل ہیں جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں جلیب الشویخ اور مھبولہ کے علاقے شامل ہیں۔
حوالہ: عرب ٹائمز