کویت اردو نیوز 03 اگست: قومی اسمبلی کویت کے اسپیکر مرزوق الغانم نے ہوائی اڈے پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کے عمل کو تیز کرنے جبکہ رکن پارلیمنٹ عبد الکریم الکندری نے مسافروں کی تعداد بڑھانے کے لیے
لگائی جانے والی "پابندیوں” کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نئے سفری تقاضوں کے لیے آپریشنل پلان کے کامیاب آغاز کے اعلان کے باوجود طریقہ کار اب بھی کویت ایئرپورٹ پر معمول کی زندگی میں واپسی کے مرحلے کو مشکل بنارہا ہے جن میں سب سے اہم مسئلہ ” کویت مسافر ” ایپلی کیشن اور کچھ مسافروں کی نااہلی ہے جو بیرون ملک کورونا ویکسین حاصل کی اور "Immunity” ایپلی کیشن کے ذریعے الیکٹرانک طور پر اپنے سرٹیفکیٹ کی منظوری حاصل کئے بغیر کویت پہنچ گئے اس کے علاوہ 5000 مسافروں کی روزانہ کی گنجائش نہ بڑھانے کا فیصلہ اور زیادہ خطرے والے ممالک
کے بارے میں ابہام اور ان سے آنے والے مسافروں کو کسی تیسرے ملک (ٹرانزٹ) میں رہنے جیسے مسائل اور ممکنہ مشکلات کی وضاحت کے لئے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یہ سب مسئلے اور مسافروں کے سوالات مزید الجھنوں کو جنم دے رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق الغانم نے وزارت صحت اور سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کیا کہ "(Kuwait Mosafer) اور (Immunity) ایپلی کیشنز کے لیے متبادل مشترکہ طریقہ کار تلاش کریں ان میں تکنیکی مسائل کے سبب مسافروں کے شناختی کاغذات اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ کا فوری طور پر ائیرپورٹ پر جائزہ مشکل ہورہا ہے ایسا متبادل تلاش کیا جائے کہ مسافر پریشان نہ ہوں یا انہیں ان وجوہات کی بنا پر سفر کرنے یا کویت آنے سے روکا نہ جائے کیونکہ یہ مسافروں کی غلطی نہیں ہے۔
رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر عبدالکریم الکندری نے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے اور پروازوں کی منسوخی سمیت شہریوں کے مسائل کی وجہ سے پروازوں میں واپس آنے والے مسافروں کی تعداد منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے خاندانوں کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صحت کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کرنے والی تکنیکی کمیٹی نے اپنے کام کی رفتار میں اضافہ کیا ہے اور روزانہ جائزہ لینے اور منظور کیے جانے والے سرٹیفکیٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور منظوری کے منتظر مسافروں کو جلد از جلد جواب ارسال کررہی ہے۔
سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے آنے والے کئی غیر کویتی مسافروں کے لئے اعلان کیا کہ جو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی منظوری کے لیے شرائط پر پورا نہیں اترتے ہیں اور Immunity ایپلی کیشن میں سبز رنگ کا ویکسی نیشن اسٹیٹس موجود نہیں ہوتا انہیں اسی پرواز سے واپس بھیج دیا جائے گا۔