کویت اردو نیوز 10 اگست: وزارت اوقاف و اسلامی امور کا مساجد میں نمازیوں کی تعداد بڑھانے ، دینی بیانات اور ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کی اجازت کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اوقاف اور اسلامی امور نے وزارت صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مساجد میں صحت کے تقاضوں میں نرمی کرے ، نمازیوں کو ایک ساتھ نماز ادا کرنے ، مذہبی لیکچرز اور ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کی اجازت دے۔ وزارت صحت کے انڈر سیکریٹری کو لکھے گئے خط کے مطابق وزارت اوقاف اور اسلامی امور کی درخواست کا مقصد سرکاری ایجنسیوں میں بتدریج کام پر واپس آنے کے لیے پالیسیوں ، طریقہ کار اور قواعد کی رہنمائی کو ختم کرنا ہے۔ فنگر پرنٹ حاضری کے نظام کی واپسی ، وزارت صحت کی
سفارشات کی بنیاد پر کی جارہی ہے جس نے وائرس کے دوران انتھک محنت کی اور اب بھی عام لوگوں کو کوویڈ 19 ویکسین فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ ان کوششوں کے نتیجے میں معاشرتی قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے تاہم اب مساجد کے لئے بھی پابندیوں میں نرمی کی ضرورت ہے۔
وزارت اوقاف اور اسلامی امور نے اپنا قانونی اور آگاہی کردار ادا کرنے کی خواہش کی تصدیق کی۔ بغیر کسی مطالبے کے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے غیرمعمولی صورتحال کے مطابق وزارت صحت کی ہدایات پر مساجد میں صحت کے تقاضوں کا مکمل اطلاق کیا گیا تاہم اب موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت اوقاف و اسلامی امور صحت کی ضروریات اور پابندیوں میں نرمی پیدا کرنے کے لیے منظوری کا مطالبہ کررہی ہے خاص طور پر جماعت کو ایک ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دینے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے نفاذ کے لئے ضروری ہے
اس کے علاوہ وزارت نے مطالبہ کیا کہ مساجد میں اسباق اور ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کی بھی اجازت دی جائے جیسا کہ پہلے منعقد ہوتے تھے البتہ نمازیوں کے ماسک پہننے اور ذاتی جائے نماز استعمال کرنے کی پابندی پر عمل کیا جائے گا۔