کویت اردو نیوز 08 نومبر: کویت کی وزراء کی کونسل نے بھی شہریوں اور رہائشیوں کو تیسری بوسٹر خوراک وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت نے کابینہ کو کورونا وبائی امراض کے نتیجے میں ریاست کویت میں وبائی امراض کی صورت حال میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی جو کہ اعداد و شمار کی کمی کی طرف اشارہ دے رہی ہے اور الحمد للہ یہ شرح مسلسل جاری ہے جبکہ متاثرین ، کوویڈ وارڈز اور انتہائی نگہداشت میں علاج کروانے والوں کی تعداد میں بھی واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ وزراء کی کونسل نے بھی شہریوں اور رہائشیوں کو تیسری بوسٹر خوراک وصول کرنے کے لیے اپنی درخواست کی تجدید کی بشرطیکہ دوسری خوراک ملنے کو کم از کم 6 ماہ گزر چکے ہوں۔ انہوں نے انفیکشن کے خطرے سے بہتر تحفظ فراہم کرنے اور کمیونٹی کی قوت مدافعت کو برقرار اور بحال رکھنے اور ملک میں صحت کی صورتحال کے استحکام کے لیے تیزی کی اہمیت پر زور دیا۔