کویت اردو نیوز 28 نومبر: ایشیائی غیرملکی اور اس کی گرل فرینڈ کو گاڑی کے اندر فحش حرکات کرنے کے جرم میں ملک بدر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی غیرملکی اور اس کی گرل فرینڈ سالمیہ کے علاقے میں اپنی کار کے اندر فحش حرکات کرتے ہوئے پکڑے گئے جس کا ویڈیو کلپ حولی کے سیکورٹی فورسز کو فراہم کیا گیا۔ ویڈیو کلپ میں ایک ایشیائی اور اس کی گرل فرینڈ سامنے والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں جو پیچھے کی طرف جھک کر ایک دوسرے کے ساتھ بوس و کنار میں مصروف تھے۔ راہ گزرتے ہوئے ایک کویتی شہری نے پارک ہوئی کار کو لرزتے ہوئے پایا۔ کویتی شہری حیرت زدہ ہو کر گاڑی کے قریب پہنچا تو اس نے ایک عجیب منظر دیکھا جس میں ایک لڑکا اور لڑکی فحش حرکات کرنے میں مصروف تھے۔ اس نے
یہ سارا منظر اپنے موبائل فون سے ریکارڈ کیس اور ویڈیو سکیورٹی فورسز کو مہیا کی جس پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے ایشیائی باشندے اور اس کی خاتون دوست کو ملک بدر کرنے کے لیے قانونی کاروائی کی گئی۔