کویت اردو نیوز 08 جون: پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے فیصلے کی خلاف ورزی، روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 17 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے موسم گرما میں دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے علاقوں میں مزدوروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے نفاذ کے ایک ہفتہ بعد ہی کویت سوسائٹی برائے انسانی حقوق کی مہاجر روزگار کمیٹی نے 117 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ ہر روزپبلک اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف تقریباً 17 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ خلاف ورزیوں میں ڈلیوری موٹرسائیکل سوار سرفہرست ہیں جن کی 53 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، کلینرز کے خلاف 27 خلاف ورزیاں جبکہ تعمیراتی کارکنوں کے خلاف 16 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
اس تناظر میں کمیٹی نے زیر تعمیر عمارتوں پر مشتمل 30 مختلف مقامات کا دورہ کیا اور 21 متاثرین کی نشاندہی کی جو ان کھلے علاقوں میں عارضی گھروں میں رہائش پذیر تھے جبکہ یہاں کارکنوں کے لئے ائر کنڈیشن بھی موجود نہیں تھے۔