کویت اردو نیوز 25 دسمبر: روزنامہ الانباء کی خبر کے مطابق وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی نے ٹریفک قانون میں قرارداد 1976/81 کی کچھ شقوں میں ترمیم کرتے ہوئے ایک فیصلہ جاری کیا۔ ترامیم یہ ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی درخواست ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہونے سے 30 دنوں کے اندر ایک فارم پر جمع کرائی جائے گی۔ شناخت کا ثبوت (سول شناختی کارڈ)، رہائش کا پتہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سرٹیفکیٹ منسلک کیا جائے جبکہ غیر ملکیوں کو رہائش کا ثبوت (سول شناختی کارڈ) فراہم کرنا ضروری ہے۔ لائسنس کی تجدید مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد کی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ 421,131 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی گئی ہے اور 23,754 کو ضبط یا تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک جرمانے کی صورت میں 1,320,026 دینار وصول کیے گئے ہیں۔
Related posts:
کویت: کوویڈ19 کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے لیے سنہری موقع
کویت: آدھی سے زائد عوام نے جزوی کرفیو کو مسترد کر دیا
کویت: ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کے مالکان کو سخت ہدایات جاری کر دیں
کویت: صالون، ہیلتھ کلبس ، ٹیلرنگ اور لانڈری دکانوں کی سخت نگرانی مہم کا آغاز کر دیا گیا
کویت: کورونا کمیٹی کی نئی سفارشات تیار، بڑی آسانیاں متوقع
کویت: اقامہ کے بغیر غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو چھوٹ کی تفصیلات
کویت پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے ملازمین کے واجبات کے حصول کے لیے بہترین قدم اٹھا لیا
ملک میں 60 فیصد غیرملکی کرونا وائرس کا شکار ہیں: کویت سپریم ایڈوائزری کمیٹی