کویت اردو نیوز 23 جون: ملک میں کرونا وائرس کی شرح میں اضافہ، 60 فیصد غیرملکی کرونا انفیکشن کا شکار ہیں۔
روزنامہ الرای کی خبر کے مطابق کورونا سے مقابلہ کرنے کے لئے سپریم ایڈوائزری کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد الجاراللہ نے بیان دیا ہے کہ نئے تغیر پذیر کررونا وائرس کے پھیلنے سے نئے کیسوں اور اسپتالوں میں داخلوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ الجاراللہ نے انکشاف کیا کہ ملک میں انفیکشن کی شرح غیر ملکیوں کی 60 فیصد جبکہ کویتی شہریوں کی40 فیصد ہے تاہم ویکسی نیشن کی شرح میں اضافے سے صحت کے نظام پر اثرات کم ہوجاتے ہیں۔ سپریم ایڈوائزری کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خالد نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کیا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق کویت میں ریکارڈ کئے گئے نئے کرونا وائرس کے کیسوں کی کُل تعداد 1962 تک پہنچ چکی ہے جو کہ کویت میں ریکارڈ کئے جانے والے اب تک کے سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ کمیٹی کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ یومیہ ریکارڈ کئے جانے والے کرونا کیسوں کی مجموعی تعداد میں سے آدھے سے زیادہ غیرملکی ہیں۔