کویت: وزارت داخلہ کے پی آر اور سیکیورٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انس الصالح نے اقامہ کے بغیر غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو عام معافی دینے کا فیصلہ جاری کیا ہے کہ اقامے کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کو بغیر کسی جرمانے اور ہوائی جہاز کے کرایے کے کویت سے واپس اپنے وطن جانے کا موقع فراہم کیا جائے اقامے کی خلاف ورزی والے دوبارہ نئے ویزے پر کویت آسکے گئے۔ وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ یہ عام معافی کویت میں کوویڈ 19 کے خلاف جنگ کے لئے اٹھائے گئے احتیاطی تدابیر کے ایک حصے کے طور پر کے پیش نظر جاری کی گئی ہے، خاص طور پر جب اقامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے دن بہ دن بڑھ رہے ہیں۔
فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد جو قانونی طور پر رہائشیں حاصل کرنے کے خواہشمند ہے اور جرمانہ ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں ان کو بنا کسی تحقیقات کے ان کی غیر قانونی شہری حیثیت کو قانونی شکل دی جائے گی اگر وہ مطلوبہ شرائط پر پورا اتریں تو، اس استثنیٰ میں کویتی شہریوں کے شریک حیات ، والدین اور بچے ، بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین شامل ہیں جنہوں نے کویت کے شہریوں کے ساتھ شادی کی تھی اور وہ یکم مارچ 2020 سے کویت میں مقیم بچوں اور گھریلو مددگاروں کی تحویل میں ہیں۔

اس کے علاوہ ، فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد جو اس عام معافی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ان کیلئے خصوصی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں روانگی کے سے قبل ان کے کاغذات کو حتمی شکل دی جائے گی، اور ان مراکز میں رہائشی تمام تر سہولیات اور کھانا مفت فراہم کیا جائے گا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عام معافی کے دوران کویت چھوڑنے کے خواہشمند افراد فروانیہ کے خصوصی مراکز میں 1 سے 30 اپریل کے دوران اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔
کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم مرد الموتنہ پرائمری اسکول فار بوائز، بلاک 1، گلی 122، فروانیہ اور جبکہ خواتین فروانیہ ہرائمری اسکول فار گرلز، بلاک 1، گلی 76، فروانیہ میں اپنی دراخواستیں جمع کروا سکیں گے
عام معافی سے فائدے اٹھانے کے خواہشمند افراد اپنی قومیتں کے حساب سے مندرجہ ذیل تایخوں میں اپنی دراخوستیں جمع کروا سکیں گے۔
فلپائن : یکم تا 5 اپریل
مصر : 6 تا 10 اپریل
بھارت : 11 تا 15 اپریل
بنگلہ دیش : 16 تا 20 اپریل
سری لنگا : 21 تا 25 اپریل
دیگر قومیتیں : 26 تا 30 اپریل