کویت اردو نیوز 11 ستمبر: کویت ہلال احمر سوسائٹی (کے آر سی ایس) کی جانب سے صومالیہ، سوڈان اور پاکستان میں سیلاب، طوفان اور خشک سالی سے متاثر ہونے والوں کے لیے اپنی ویب سائٹ اور ایوینیوز مال میں اس سے منسلک محکموں کے ذریعے عطیہ مہم کا آغاز کیا۔
تفصیلات کے مطابق کویت ہلال احمر سوسائٹی (کے آر سی ایس) نے ہفتے کے روز صومالیہ، سوڈان اور پاکستان میں سیلاب، طوفان اور خشک سالی سے متاثر ہونے والوں کے لیے اپنی ویب سائٹ اور کویت کے سب سے بڑے شاپنگ مال ایوینیوز مال میں اس سے منسلک محکموں کے ذریعے عطیہ مہم کا آغاز کیا۔ کویت نیوز ایجنسی(کونا) کو ایک بیان میں کویت ہلال احمر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری مہا البرجاس نے کہا کہ یہ مہم موجودہ مشکل حالات کے پیش نظر شروع کی گئی ہے جس سے متاثرہ ممالک کے لوگ مشکلات کا شکار ہیں اور ان کو بنیادی اشیاء خاص طور پر ادویات، رہائش اور پینے کے پانی کی اشد ضرورت ہے۔ اس مہم کا مقصد متاثرہ لوگوں کی تکالیف کو دور کرنا ہے اور یہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر
کویت کی انسانی ہمدردی کی عکاسی کرتی ہے کیونکہ کویت کی قیادت ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے کوشاں رہتی ہے اور ہم ہر ایک سے جلد از جلد عطیہ کرنے پر زور دیتی ہے۔