کویت اردو نیوز 17 نومبر: کویت میونسپلٹی نے 2022/2023 موسم بہار کے کیمپنگ سیزن سائٹس کی ریزرویشن کی درخواستیں الیکٹرانک طور پر وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔
روزنامہ الجریدہ کے معتبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جہرہ اور احمدی گورنریٹس میں 34 مخصوص مقامات کے اندر ریزرویشن کھولنے کے پہلے دن 251 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
میونسپلٹی کے ذرائع نے کیمپنگ سائٹ کی بکنگ اور 150 دینار کی فیس ادا کرنے کے طریقہ کار کی نشاندہی کی، جس میں سے 100 دینار قابل واپسی انشورنس ویلیو ہے جو کہ کویت میونسپلٹی کی سرکاری ویب سائٹ کے مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے کیا جاتا ہے https://camp.baladia.gov.kw/
ذرائع نے مزید کہا کہ کیمپنگ سائٹس پر عمل کرنے کی شرائط کے بارے میں خصوصی نوٹسز رکھے گئے ہیں جن میں سب سے نمایاں مجاز حکام سے حاصل کئے گئے ہر لائسنس کے لیے زیادہ سے زیادہ 1000 میٹر کے علاقے سے متعلق ہے اور کیمپ کی صفائی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ذمہ داری ہے۔ تاکہ لائسنس ہولڈر انشورنس کی قیمت وصول کر سکے۔
مزید پڑھیں: کویت کے صحراؤں میں کیمپنگ سیزن کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کردیا گیا
قابل ذکر ہے کہ کویت میں کیمپنگ سیزن 15 نومبر سے شروع ہوا اور اگلے سال 15 مارچ کو ختم ہوگا۔ میونسپلٹی نے کیمپنگ ایریا کو صاف رکھنے کے لیے بیداری مہم بھی چلائی۔ خیال رہے کہ کویت سمیت دیگر خلیجی ممالک کے زیادہ تر شہری موسم سرما کے آغاز سے ہی تفریح کی غرض سے صحرائی علاقوں میں کیمپنگ کرتے ہیں جو کا سلسلہ موسم سرما کے اختتام تک جاری رہتا ہے۔