کویت اردو نیوز 21 مارچ: کویت کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف ریزیڈنس افیئرز انویسٹی گیشن نے بھیک مانگنے کے معاملات کی اطلاع دینے کے لیے پہلے اعلان کردہ فون نمبروں پر موصول ہونے والی اطلاعات کے جواب میں
کارروائی کی جس کے نتیجے میں مختلف قومیتوں کے 10 تارکین وطن جن میں خواتین بھی شامل تھیں کو بھیک مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔
ان غیرملکیوں سے بڑی مقدار میں نقدی برآمد ہوئی تاہم گرفتار کئے جانے والے ان غیرملکیوں مزید کاروائی کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا جو انہیں جلد ہی ملک بدر کر دیں گے اور دوبارہ کویت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت داخلہ نے بھیک مانگنے کے واقعات کی رپورٹنگ میں شہریوں کے تعاون کی تعریف کی۔ حکام و انتظامیہ نے ایک بار پھر عوام اور شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ بھیک مانگنے کے کسی بھی معاملے کی فوری طور پر درج ذیل فون نمبرز پر اطلاع دیں: 97288211، 97288200، 25582581، 25582582، یا ہنگامی فون نمبر (112) جو دن میں 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
Good news