کویت اردو نیوز 31 اکتوبر: کویت کے لئے نئے ورک پرمٹ کے لیے درخواستیں وصول کرنے کے لیے ایک نئے طریقہ کار کا اعلان منگل سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نئے ویزوں اور ورک پرمٹ کے اجراء کو دوبارہ کھولنے کے کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے، نئے ورک پرمٹ کے لیے درخواستیں وصول کرنے کے لیے ایک نئے طریقہ کار کا اعلان منگل سے کیا جائے گا۔ وزراء کی کونسل نے قبل ازیں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت (PAM) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ صحت اور داخلہ کی وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں تاکہ نئے ویزوں اور ورک پرمٹ کے لیے دروازے کھولے جائیں اور وزارت صحت کے ساتھ الیکٹرانک لنک کے ذریعے بھرتی کیے جانے والے کارکنوں کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی درستگی کو یقینی بنایا جائے۔ روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق
نئے اجازت نامے جاری کرنے کی سروس پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے "Ashal” پورٹل اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے لیے وزارت صحت کے پورٹل کے ذریعے شروع کی جائیں گی تاکہ آجروں کی جانب سے ضروری ڈیٹا الیکٹرانک طور پر جمع کرایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق نئے پرمٹ کے اجراء کے لیے درکار طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ حکام کے درمیان
ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ورک پرمٹ کا اجراء فی الحال ان کیٹیگریز تک محدود ہے جن کے لیے مجاز حکام سے پیشگی منظوری لی گئی ہے۔ مزید برآں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت PAM نے کہا کہ ورک پرمٹ کی پرنٹنگ الیکٹرانک طریقے سے درخواستیں جمع کروانے اور تنخواہ، کام کے اوقات، ورک پرمٹ کی مدت، پیشہ اور تعلیمی قابلیت کے علاوہ سرکاری کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے مزدوروں کے لیے مخصوص ایئر لائن ٹکٹ جبکہ سرکاری کنٹریکٹ ملازمین کے لیے ہاؤسنگ الاؤنس فراہم کرنا اور ورک پرمٹ کی درخواست جمع کراتے ہوئے انٹری ویزا سے ورک پرمٹ پر منتقلی کے ساتھ منسلک کرنے پر ہوگی۔