کویت سٹی 09 اگست: ٹریول ایجنسیوں نے 31 ممنوعہ ممالک سے تارکین وطن کے لئے پیکیجز پیش کرنا شروع کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریول ایجنسیوں نے 31 ممالک سے تارکین وطن کے لئے "پیکج” پیش کرنا شروع کر دئیے ہیں تاکہ فی مسافر 260 سے 500 دینار قیمت کے درمیان کویت واپس لوٹ سکیں۔
ٹریول ایجنسیاں پہلے ہی اس سروس کے ساتھ شروع ہو چکی ہیں جبکہ اس سروس کی قیمت 3 اہم چیزوں پر مبنی ہیں جو کہ ہوائی ٹکٹ ، ہوٹل میں قیام جو کہ سنگل یا ڈبل پیکیج پر منحصر ہے اور کویت کا ٹکٹ جبکہ پی سی آر ٹیسٹ اور کھانے کا آپشن اضافی ہے۔
مصر سے واپس آنے والے مصری شہری عموما إمارات ائیرلائنز سے امارات کے راستے سوہاگ اور قاہرہ سے پرواز کرتے ہیں جہاں وہ شارجہ میں قیام کرتے ہیں ان کی ویزہ اور ہوٹل کی رہائش کے لئے 14 دن کی اضافی قیمت ہو گی۔
ہوٹل میں رہائش کی قیمت سنگل یا ڈبل پیکیج پر منحصر ہے جوکہ 325 سے 260 کویتی دینار تک مختص کی گئی ہے جبکہ کل لاگت میں پی سی آر ٹیسٹ شامل نہیں ہے۔
4 سٹار ہوٹلوں میں سنگل قیام کے پیکیج کی قیمتوں کا انحصار ائیرلائنز پر کرتا ہے جس میں بشمول ہیلتھ انشورنس کے 500 کویتی دینار وصول کئے جائیں گے۔