کویت اردو نیوز 16 ستمبر: کویت میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر احمد المنفوحی نے کویت میں نجی رہائشی علاقوں میں واقع دکانوں کے اوقات کار رات بارہ بجے تک مقرر کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔
المنفوحی نے اپنے فیصلے میں واضح کیا جس کی ایک نقل ایک مقامی عربی روزنامے نے حاصل کی ہے کہ نجی رہائش گاہ میں واقع دکانوں کے اوقات کار آدھی رات سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں۔ یہ فیصلہ پرائیویٹ ہاؤسنگ ایریاز کے تمام کمرشل اسٹورز بشمول رہائشی ریئل اسٹیٹ، کوآپریٹو سوسائٹیز کی برانچز، پبلک ٹرانسپورٹ اسٹیشن، کمرشل بلاکس اور دیگر اسٹورز پر لاگو ہوتا ہے ما سوائے کوآپریٹو سوسائٹیز اور فارمیسیوں سے منسلک سپر مارکیٹوں، ڈیلیوری آرڈرز اور اگر مذکورہ بالا میں کسی استثناء کی ضرورت ہو تو وزارت داخلہ سے منظوری حاصل کی جانی چاہیے۔ یہ فیصلہ سرکاری گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے نافذ العمل ہو جائے گا اور اس کے برعکس تمام سابقہ فیصلے کالعدم ہو جائیں گے۔