کویت اردو نیوز 07 اکتوبر: کویت کے امیری دیوان نے اعلان کیا کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ مشال الاحمد الصباح کو اپنا ولی عہد نامزد کیا ہے۔ ان کے ووٹ کے لئے کل نامزدگی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے سامنے پیش کی جائے گی۔
شیخ مشال کون ہیں؟
شیخ مشال الاحمد ، امیر کویت شیخ نواف الأحمد الصباح کے بھائی اور 10 ویں حکمران الصباح خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ احمد الجابر الصباح ہیں کے ساتویں بیٹے ہیں جنہوں نے 1921 سے 1950 تک کویت پر حکمرانی کی۔
1960 میں شیخ مشال نے لندن کے ہینڈن پولیس کالج سے ڈگری حاصل کی۔ 2004 میں نیشنل گارڈ کا نائب چیف بننے سے پہلے وزارت داخلہ میں متعدد عہدوں پر فائز رہے۔
نئے امیر کویت کی طرح شیخ مشال کویت کے ساتھ ساتھ دیگر عرب ریاستوں کی سلامتی اور دفاعی پوزیشن کو بڑھانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
مرحوم امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کے طبی علاج کی غرض سے وہ ان کے ہمراہ امریکہ چلے گئے جہاں مرحوم امیر کویت کا طبی علاج ہورہا تھا۔
اگرچہ کویت کے آئین میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ جب ایک نیا امیر اپنا عہدہ سنبھالے گا اس وقت سے ایک سال کے اندر ہی "ولی عہد” کو نامزد کیا جانا چاہئے تاہم نئے امیر کویت شیخ نواف نے ایک ہفتہ کے اندر اپنے ولی عہد کو نامزد کیا۔ امیر مرحوم شیخ صباح الاحمد الصباح نے امیر بننے کے نو دن بعد اپنے ولی عہد شہزادہ شیخ نواف کو نامزد کیا۔