کویت اردو نیوز: کویت امیری دیوان کے وزیر شیخ محمد عبداللہ المبارک الصباح نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ مرحوم امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی نماز جنازہ خاندان کے افراد اور رشتہ داروں تک محدود رہے گی۔
شہریوں اور غیر ملکیوں کے دکھ کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بلال بن رباح مسجد میں کل بروز اتوار صبح 9 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
نومنتخب امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور علی الصباح فیملی پیر کی صبح اور منگل کی صبح اور دوپہر کو بیان پیلس میں دیوان الصباح فیملی میں لوگوں سے تعزیت کریں گے۔ خیال رہے کہ مرحوم امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح آج بروز ہفتہ 16 دسمبر 2023 وفات پا گئے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں 3 دن کے سوگ (اتوار سے منگل 19 دسمبر تک) جبکہ سرکاری سطح پر 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزراء کونسل کی جانب سے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا امیر منتخب کیا گیا ہے۔