کویت اردو نیوز 02 نومبر: پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کی جانب سے عوام اور رہائشیوں کو جلد از جلد اپنے تیار شدہ بطاقے مشینوں سے وصول کرنے کی اپیل کی گئی ہے جس کے اوقات کار صبح 9 سے رات 10 بجے تک ہیں۔
روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) نے 200،000 شہریوں اور تارکین وطن کے شہری شناختی کارڈوں کو ختم کرنے سے متعلق ایک مطالعے کے بارے میں خبروں کی تردید کی ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ اتھارٹی کا کوئی ایسا منصوبہ نہیں ہے۔ اتھارٹی کے پاس وہ تمام تیار شدہ کارڈ محفوظ ہیں جن کو وصول کرنا باقی ہے حالانکہ انھیں تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔
پی اے سی آئی میں ڈائریکٹر برائے تعلقات عامہ اور میڈیا احمد الصابر نے روزنامہ کو بتایا کہ اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر میں سول شناختی کارڈ ڈسپینسگ مشینیں اور اس کی شاخوں جہرا اور احمدی میں مکمل سول آئی ڈی سے بھری ہوئی ہیں۔
انہوں نے تصدیق کی کہ اتھارٹی کے ملازمین نے کورونا بحران، افرادی قوت کی کمی، ملازمین اور زائرین کی حفاظت کے لئے صحت کے اقدامات پر عمل درآمد کے باوجود ان آئی ڈی کی تیاری کے عمل کو مکمل کرنے کی بھرپور کوششیں کی ہیں جبکہ زائرین کی تعداد ایک ہزار یومیہ ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ ٹریفک کی بڑی مہم، متعدد جرمانے اور تارکین وطن ملک بدر
الصابر نے واضح کیا کہ پی اے سی آئی متعلقہ شہریوں اور تارکین وطن سے مطالبہ کررہی ہے کہ وہ صبح 9 بجے سے رات 10 بجے کے دوران اپنا سول آئی ڈی حاصل کریں تاکہ وہ دوبارہ سول ID ڈسپینسگ مشینوں کو بھر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی اس بات کا یقین کیے بغیر اتھارٹی کا دورہ نہیں کرنا چاہئے کہ کارڈ تیار ہے یا نہیں اسکے لئے زائرین 1889988 پر فون کرکے یا پی اے سی آئی کی آفیشل ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔