کویت اردو نیوز 25 دسمبر: کویت کے وزیر داخلہ کی جانب سے مالز میں خصوصی فورسز کی تعیناتی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نظم و ضبط نافذ رکھنے اور شہریوں اور تارکین وطن کے مابین صحت کے ضوابط اور قانون پر عمل پیرا ہونے کے مقصد کے تحت وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی الصباح نے کمپلیکسز اور مالز میں پیدل گشت کے طور پر اپنے پورے سامان کے ساتھ خصوصی دستے تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
متعلقہ دستوں کو قانون کی پاسداری اور مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کسی کو بھی حراست میں لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس فیصلے پر عمل درآمد کے لئے اسپیشل فورسز نے گزشتہ شام سے تجارتی کمپلیکسز میں پیدل گشت کرنا شروع کر دیا ہے۔
Related posts:
کویت کا معروف گرین آئی لینڈ طویل عرصے بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا
جلیب و فروانیہ میں لیبر دفاتر قائم
کویت میں بارشوں سے بچاؤ کے لئے کیا خاص تیاریاں کی گئیں ہیں تفصیلات جاری
کویت پبلک سول انفارمیشن نے ھویتی My Identity نامی ایپلیکیشن کو اپڈیٹ کر دیا
کویت: بینکوں کی اقساط میں توسیع کا امکان
کویت میں کورونا کیسوں کی اپڈیٹ لسٹ
کویت: جابر برج کے پاس نئے تفریحی مقام کا اضافہ
کویت کی جانب سے متعدد مستحق خاندانوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم