کویت اردو نیوز 12 فروری: کویت میں تفریحی اور سیاحتی منصوبوں کو فروغ دینے کے اپنے منصوبوں کے حصے کے طور پر، ٹورسٹک انٹرپرائزز کمپنی نے گرین آئی لینڈ کے نئے سیزن کا آغاز کیا ہے جس میں
جزیرے میں کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے ریستوران کے علاوہ کارنیول گیمز، شاپنگ اور ریٹیل مقامات شامل ہیں۔
سیزن کے آغاز پر گرین آئی لینڈ اپنے دروازے آج سے شروع ہونے والے ہفتے کے دنوں میں، اتوار سے بدھ تک، دوپہر 3:00 بجے سے رات 11:00 بجے تک جبکہ ہفتے کے آخری دنوں جمعرات سے ہفتہ، صبح 10:00 بجے سے رات 11:00 بجے تک زائرین کے لئے کھلا رہے گا۔ روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق تمام زائرین کو گرین آئی لینڈ کی ویب سائٹ (greenisland.com.kw) کے ذریعے داخلے کے لیے ٹکٹ حاصل کرنا ہو گی۔
4 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے داخلہ مفت ہو گا جبکہ 5 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے ٹکٹ کی قیمت ڈھائی دینار ہے جبکہ اس کا اطلاق فیملیز کے ساتھ آنے والی خواتین زائرین پر بھی ہوتا ہے۔
داخلہ ٹکٹ اوپر بیان کئے گئے اوقات میں کسی بھی وقت اور دن استعمال کے لیے درست ہوگا تاہم گیمز میں شرکت فیس کی علیحدہ ادائیگی سے مشروط ہے۔