کویت اردو نیوز 25 دسمبر: کویت کے وزیر داخلہ کی جانب سے مالز میں خصوصی فورسز کی تعیناتی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نظم و ضبط نافذ رکھنے اور شہریوں اور تارکین وطن کے مابین صحت کے ضوابط اور قانون پر عمل پیرا ہونے کے مقصد کے تحت وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی الصباح نے کمپلیکسز اور مالز میں پیدل گشت کے طور پر اپنے پورے سامان کے ساتھ خصوصی دستے تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
متعلقہ دستوں کو قانون کی پاسداری اور مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کسی کو بھی حراست میں لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس فیصلے پر عمل درآمد کے لئے اسپیشل فورسز نے گزشتہ شام سے تجارتی کمپلیکسز میں پیدل گشت کرنا شروع کر دیا ہے۔
Related posts:
کویت پولیس نے نشہ آور اشیاء تیار کرنے کے جرم میں دو کویتی شہری گرفتار کر لئے
کویت: ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ پکڑی گئی
کویت: غیرملکیوں کے لئے کام کرنے والے ضمان ہسپتال چند ماہ میں بحال کرنے کا امکان
موسم میں خرابی، کویت کی وزارت نے وارننگ جاری کردی
کویت: کوویڈ19 ویکسینیشن کب سے اور کن جگہوں پر ہو گی بتا دیا گیا
کویت: خالی اسامیوں پر کویتی شہریوں کی تقرری میں دشواری کا سامنا
کویت: تارکین وطن کے آبادی نظام پر تبادلہ خیال
کویت کی معروف مسجد نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی عبادات کے اوقات کار جاری کردیئے