کویت اردو نیوز 28 دسمبر: ضمان ہیلتھ انشورنس کی قیمت طے کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دجیج کے علاقے میں پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر جس میں اگلے سال جنوری 2022 سے زائرین کی آمد کا آغاز متوقع ہے کے افتتاح کے موقع پر بورڈ کے چیئرمین مطلق الثنائی نے کہا کہ ” گارنٹی کے ساتھ معیاری خدمات کی فراہمی کے لئے ضمان کمپنی کا وزارت صحت کے ساتھ مشترکہ تعاون ہے”۔
روزنامہ الرای کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کا نظام اگلے سال کے آخر میں 600 بستر اور ابتدائی نگہداشت کے مراکز کی گنجائش کے ساتھ مکمل ہوجائے گا۔ زائرین کے ذریعہ ادا کی جانے والی فیس کی قیمت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ "انشورنس کے ذریعہ ہر ریفرنس کے لئے 130 دینار فیس طے کی گئی ہے اس کے علاوہ وزٹ فیس بھی ادا کرنی ہوگی اور ہم اس میں کوئی ردوبدل نہیں کریں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "ضمان ایسی کوئی فیس نہیں لے گا جس پر وزارت صحت سے اتفاق نہیں ہوا ہو۔” انہوں نے بتایا کہ حولی اور فروانیہ میں آپریشن شروع ہونے کے بعد سے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔