کویت اردو نیوز 01 جنوری: 26 طیارے 9 خلیجی ممالک، ترکی اور لندن میں پھنسے ہوئے کویتی شہری اور تارکین وطن کو لے کر کویت کے ہوائی اڈے پر کل بروز ہفتہ پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تجارتی پروازوں کی معطلی کے خاتمے کے کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کل بروز ہفتہ 2 جنوری کو صبح 2 بجے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کمرشل ہوائی ٹریفک دوبارہ شروع ہوگا۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ کے سینئر ذرائع کے مطابق کل ہفتہ کے روز طیاروں کے روانگی اور آمد کے سرکاری نظام الاوقات کی منظوری دی گئی ہے۔
روزنامہ الأنباء کی جانب سے دوحہ ، استنبول ، دبئی ، بھارت ، بحرین ، شارجہ ، ایمسٹرڈم، برطانیہ اور اردن میں پھنسے کویتی شہریوں اور تارکین وطن کی 26 پروازوں کے شیڈول کو شائع کیا گیا۔ صبح 4 بجے سے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانگی اور پہنچنے والی پروازوں کے نظام الاوقات کو بھی شائع کیا گیا ہے اس کے علاوہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 33 طیارے کویتی شہریوں اور تارکین وطن کو لے کر دبئی ، لندن ، استنبول ، حیدرآباد ، دوحہ ، بنگلور ، ایمسٹرڈم ، پاکستان ، بحرین ، شارجہ اور اردن کے لیے روانہ ہوں گے۔
روانگی اور آمد کی پرواز کے نظام الاوقات میں ایئر لائنز کے نام ، فلائٹ نمبر ، ٹرمینل نمبر ، دارالحکومت کی طرف جانے اور آنے ، گیٹ نمبر ، اور روانگی اور آمد کا متوقع وقت شامل ہے۔