کویت اردو نیوز 13 جنوری: کویت کے وزراء نے اپنے استعفے وزیر اعظم کے حوالے کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منگل کو کویتی کابینہ کے وزراء نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم صباح الخالد الصباح کو پیش کیا۔
کویت کی مقامی خبر رساں ایجنسی (کونا) کے مطابق وزراء نے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) اور حکومت کے مابین تعلقات سے متعلق موجودہ پیشرفت کی روشنی میں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ وزراء کابینہ کے سربراہ کی حیثیت سے صباح الخالد کو اپنی حکومت کا استعفیٰ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کو پیش کرنا ہوگا۔
وزارتی کابینہ کی تشکیل ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل 14 دسمبر کو کی گئی تھی۔ نئی کابینہ میں زبردست ردوبدل دیکھنے میں آیا کیونکہ پچھلی کابینہ میں 16 وزراء میں سے صرف 6 نے خدمات انجام دیں۔
Related posts:
کویت کے محکمہ موسمیات نے موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کردیا
کویت: بارشوں کے موسم سے قبل سڑکوں کا معائنہ کرنا شروع کر دیا گیا
کویت ائیرپورٹ پر کام کرنے کے لیے بین الاقوامی پروازیں مکمل تیار
کویت: شوائخ انڈسٹریل ایریا میں لاوارث گاڑیوں اور گیراجوں کے خلاف سخت کاروائی
کرونا کیسوں کی تعداد کے پیش نظر تارکینِ وطن کی کویت داخلے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی
25 سال بغیر اقامہ رہنے والے مصری شہری کو کویت پولیس نے گرفتار کرلیا
کویت سول سروس کمیشن نے غیر ملکیوں کی نوکریوں سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا
کویت وزارت صحت نے Sotrovimab ویکسین کی پہلی کھیپ وصول کرلی