کویت اردو نیوز 03 جنوری: اگلے بدھ سے برطانیہ کے ساتھ براہ راست پروازیں روک دی جائیں گی: کویت سول ایوی ایشن
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ایئر لائنز کو ایک سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں اگلے بدھ صبح 4 بجے سے شروع ہونے والی براہ راست تجارتی پروازوں کو برطانیہ کے لیے آئندہ نوٹس تک معطل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کویت سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ان غیر معمولی حالات میں کویتی شہریوں کی برطانیہ اور دیگر ممالک سے واپسی کو آسان بنانے کے لئے کل ہفتہ سے شروع ہونے والی تجارتی پروازوں کے دوبارہ آغاز کے بعد ان ممالک سے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔
سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے گذشتہ دسمبر کے آخر میں اعلان کیا تھا کہ برطانیہ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جہاں سے آنے والے افراد کی کویت میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی جو کہ کورونا وائرس کی ابھرتی ہوئی ایک نئی لہر سے متاثرہ زیادہ خطرے والے ممالک میں اس کی درجہ بندی کی ہدایت پر مبنی تھی۔