کویت اردو نیوز 8 جنوری: کویت کے سالمی روڈ پر جمعہ کو ایک المناک ٹریفک حادثے میں تین کویتی شہری جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ ایک اور حادثے میں کویت سٹی کی طرف کنگ فہد روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نامعلوم کویتی جاں بحق ہو گیا۔ تصویر میں کنگ فہد روڈ پر اس کار کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے جس میں کویتی شہری جاں بحق ہوا۔ پبلک فائر فورس کے پبلک ریلیشنز اینڈ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے آپریشن روم کو رپورٹ موصول ہونے کے بعد بتایا کہ کنگ فہد روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔ فائر مین جائے وقوعہ پر پہنچے اور اس شخص کو تباہ شدہ کار کے اندر پھنسے ہوئے پایا۔ فائر مین نے دھات کو کاٹ کر لاش کو باہر نکالا اور مزید کاروائی کے لئے فرانزک اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔ حادثے کی وجہ
معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ دریں اثناء اس سے قبل بدھ کو کویت میں دو سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فائر ڈیپارٹمنٹ کے پبلک ریلیشنز اینڈ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ پہلا حادثہ مینا عبداللہ اور ام الحیمان کے درمیان بس اور ریت کے ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ہوا۔ گاڑیاں کنگ فہد روڈ سے
نویصیب کی طرف جا رہی تھیں کہ آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ عرب باشندے ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ دوسرا حادثہ 07 نمبر روڈ پر صبان کی سمت میں ایک ٹرک الٹنے کا تھا جو مغربی عبداللہ المبارک علاقے کے سامنے تھا۔ فائر ذرائع کے مطابق ڈرائیور الٹنے والی گاڑی کے نیچے پھنس گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ یاد رہے کہ سال 2021 کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 323 افراد جاں بحق ہوئے جن میں کویتی اور غیرملکی شامل تھے۔