کویت اردو نیوز 17 جنوری: موسم میں تبدیلی کی توقع، درجہ حرارت منفی ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کی پیشن گوئی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ماہر موسمیات محمد کرم نے آج اتوار کے روز روزنامہ القبس کو بیان دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ ملک میں اگلی بدھ کی شام سے درجہ حرارت میں بڑی تبدیلی رونما ہوگی اور ملک شدید سردی کی لپیٹ میں آئے گا۔ کھلے اور صحرائی علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک پہنچنے کی امید ہے جبکہ رہائشی علاقوں میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔
سردی کی لہر بدھ کی شام سے اگلے ہفتہ تک جاری رہے گی کیونکہ سائبیریا کی سرد ہوائیں مغربی روس سے چلتی ہوئی شمال مغربی ہواؤں کے ساتھ شامل ہوجائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ شام کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی قابل ذکر ہوگی جبکہ اس عرصے کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔