کویت اردو نیوز 28 فروری: اپارٹمنٹ ہوٹلز ادارہ جاتی قرنطین کے لئے مختص ہوٹلوں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ ہوٹلز کو مسافروں کی ادارہ جاتی قرنطین کے لئے مختص ہوٹلز کی فہرست میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے واضح کیا کہ اس اقدام کے لئے صحت سے متعلقہ حالات اور شرائط کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اداراتی قرنطین کے میکانیزم کے مطابق ہیں اور مسافروں کی نقل و حرکت کو ایک مقام سے دوسری جگہ منظم طریقے سے سرانجام دے سکیں تاہم قیمتوں پر تبادلہ خیال کرنا ابھی باقی ہے۔
دوسری طرف وزارت صحت کے ذرائع نے روزنامہ کو بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لینے والے افراد کی تعداد میں حالیہ اضافہ اگلے چند مہینوں میں غیر ملکیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویکسین لینے کی کوششوں کا مظہر ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ منگل کی شام تک ویکسین لینے والوں کی تعداد 228،000 شہریوں بشمول تارکین وطن تک پہنچ چکی ہے جو کہ آبادی کا 5.3 فیصد ہے۔