کویت اردو نیوز 16 مئی: غیرملکی افراد پر کویت میں پابندی کا فیصلہ تاحال قائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد برقرار ہے کیونکہ وزرائے مجلس نے اپنے حالیہ فیصلوں میں پابندی ختم کرنے کا ذکر نہیں کیا۔ روزنامہ الرای کے معتبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا کہ کونسل کے مطابق صرف کویتی شہریوں اور ان کے فرسٹ ڈگری کے رشتہ دار جنہوں نے بیرون ممالک سفر کیا تھا کو کویت میں داخل ہونے کی اجازت ہے جبکہ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے کہا ہے کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ فی الحال اپنی صلاحیت کا صرف 10 فیصد کام کر رہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع نے مزید کہا کہ غیر ملکیوں اور کویتوں کو کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے دوسرے ممالک روانہ ہونے کی اجازت ہے لیکن ان پر یہ پابند عائد ہے کہ وہ "کویت موسافر” ایپلی کیشن پر اپنا اندراج کریں جبکہ کویتی شہریوں پر لازم ہے کہ وہ کویت سے باہر سفر کرنے سے پہلے کورونا ویکسی نیشن لگوائیں۔