کویت اردو نیوز 16 مئی: ایک ماہ میں ہوائی اڈے کو مکمل طور پر کھولنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔
روزنامہ الرای کی خبر کے مطابق نائب وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور سپریم کمیٹی برائے کورونا ایمرجنسی کے چیئرمین شیخ حماد جابر العلی نے تصدیق کی ہے کہ ایک ماہ میں بندرگاہوں اور ہوائی اڈے کو مکمل طور پر کھولنے کے لئے ضروری منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں۔ العلی نے کہا کہ شہریوں اور تارکین وطن کی صحت کے مفاد میں ملک میں حالات آہستہ آہستہ معمول پر آ جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں جلد ازجلد سیاحت شروع کرنے کے لئے اگلے ہفتے کمیٹی کے ذریعے وزیر صحت اور تعاون کونسل کے وزراء کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ دیگر فیصلے منظور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارا مقصد بندرگاہوں اور ہوائی اڈے کھولنے کے مرحلے تک پہنچنا ہے لیکن ایک ماہ میں انتظامات اور طریقہ کار کے بارے میں کچھ فیصلہ کرنا پڑے گا۔”