کویت اردو نیوز 22 نومبر: فرنٹ لائنرز اور عمدہ کام کرنے والے ملازمین کو جلد ہی انعام سے نوازا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ چند روز کے اندر سرکاری ملازمین کو بونس ملیں گے بشمول ان ملازمین کے جنہیں ریاست نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے دوران فرنٹ لائن’ کارکن قرار دیا تھا۔ فرنٹ لائن کارکنان کی فہرست کا جائزہ لینے کے لئے CSC کی جانب سے فہرست کابینہ کے ارکان کو بھجی جائے گی۔
سول سروس کمیشن ان افراد کے ناموں کا جائزہ لے گا جو انعام کے مستحق ہیں اور پھر منظوری کے لئے وزراء کی کونسل کو فہرست پیش کی جائے گی۔ وہ لوگ جو بونس کے اہل ہیں ان میں وزارت تعلیم کے ملازمین شامل ہیں جو ’بہترین کارکردگی ایوارڈ‘ کے لئے فہرست میں شامل ہیں۔ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لگ بھگ 21،000 اساتذہ ہیں اور 55 ملین دینار سرکاری خزانے کی لاگت سے بونس دیئے جائینگے۔
اس میں وزارت بجلی اور پانی کے 339 ملازمین شامل ہیں جن کی فہرست رقم کو تقسیم کرنے کے لئے کویت کے مرکزی بینک کو ارسال کردی گئی ہے۔
اس تناظر میں باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے "فرنٹ لائنز” کے انعام حقداروں کی فہرستیں سول سروس کمیشن (سی ایس سی) کو ارسال کیں جس میں واضح کیا گیا کہ وزارت تمام مستحق ملازمین کو دو تنخواہوں کی ادائیگی کرے گی۔ تنخواہ میں 75 دینار کا اضافہ کیا جائے گا نیز فوج کے لئے ڈیوٹی تمغے سے بھی نوازا جائے گا ۔ کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ان لوگوں کے ناموں کی فہرست بھی پیش کی ہے جنھیں ‘فرنٹ لائن ورکرز’ سمجھا جاتا ہے جسے وزیر خزانہ کو بھیجا گیا ہے جسکے بعد وہ وزراء کونسل میں پیش کی جائے گی۔
اسی اثنا میں بجلی اور پانی کی وزارت نے معمولی سی ترمیم کے بعد کچھ ناموں کو فہرست سے نکال کر اور بونس کے مستحق 30 سے 40 ملازمین کے ناموں کو فہرست میں شامل کرکے اپنے فرنٹ لائن کارکنوں کی فہرستیں CSC کو بھیجنے کی تصدیق کی جن ملازمین کے نام اب فہرست میں شامل کئے گئے ہیں وہ پہلے رجسٹرڈ نہیں تھے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ وزارت کے ملازمین کو بھی جاریہ ماہ کی تنخواہ میں شامل کیے جانے والے خوراک کے الاؤنس کا انتظار ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شفٹ سسٹم پر کام کرنے والے تقریبا 10،000 ملازمین کے لئے 60 دینار فی ملازم ہوگا اور جو گزشتہ سال سے لاگو ہونا تھا لیکن کوئی بجٹ فراہم نہیں کیا گیا تھا۔
دریں اثنا وزارت تعلیم کے قائم مقام سیکرٹری اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے تعلیمی ترقی فیصل مقصید نے روزنامہ السیاسیہ کو بتایا کہ تمام اہل افراد کے لئے ‘بہترین کام کے بدلے’ کی فائل یکم دسمبر 2020 تک مرتب کی جائے گی اور اس کا جائزہ لینے کے لئے وزارت خزانہ کے شعبے میں بھیج دیا جائے گا اور اہل تعلیمی اور انتظامی شعبے کے لئے اس سال 10 دسمبر تک رقم کی فراہمی کی جائے گی۔
انتظامی امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے داخلہ راعجاء بواراکی نے روزنامہ کو ایک بیان میں کہا کہ وزارت تعلیم کے انتظامیہ کے شعبے سے انعام کے اہل افراد کی فائلیں تیار ہیں اور تکمیل کے بعد رقم تقسیم کردی جائے گی۔