کویت اردو نیوز 01 دسمبر: کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون Omicron کے پھیلاؤ کے پیش نظر روزنامہ الرای کے ذرائع نے واضح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک سینئر وزارتی ذریعے نے روزنامہ الرای کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس (Omicron) کے نئے میوٹینٹ کے پیش نظر فی الحال ملک میں جزوی یا مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا کوئی تصور نہیں ہے۔ ذرائع نے کویت میں وبائی امراض کی صورتحال کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے صحت کی ضروریات اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب کنسلٹنٹ ڈاکٹر خالد الجاراللہ نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی حطے میں میوٹینٹ اومیکرون کا پتہ لگانا اس بات کی تصدیق ہے جو عالمی ادارہ صحت کے بیان میں کہی گئی ہے۔ انہوں نے وبائی امراض کی نگرانی، حکومتی اور سماجی احتیاطی تدابیر کو مضبوط بنانے اور "علاقائی سطح” پر ویکسی نیشن کی شرح بڑھانے پر زور دیا ہے۔