کویت اردو نیوز 24 جون: غیر ویکسین شدہ ملازمین ریسٹورنٹ اور دکانوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دکانوں اور ریستورانوں میں غیر ویکسین شدہ ملازمین کو داخلے کی سہولت فراہم کردی گئی بشرطیکہ انہوں نے ویکسی نیشن پلیٹ فارم میں رجسٹرڈ کروایا ہو۔ صحت سے متعلق کمیٹیوں کی فیلڈ ٹیمز کا اجلاس انجینئر فیصل الجمعہ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں آئندہ اتوار تک غیر ویکسین شدہ افراد کو کمپلیکسوں اور کلبوں میں داخلے سے روکنے کے لئے کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے فیلڈ ٹیموں کے کام کے طریقہ کار کا تعین کرنے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ روزنامہ کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ میونسپلٹی، وزارت داخلہ یا کمپلیکس کی انتظامیہ کے ذریعہ کمپلیکس میں داخلے کے عمل کو تفویض کرنے کے بارے میں ایک سے زیادہ تصورات موجود ہیں تاہم اس کا تعین کورونا وزارتی کمیٹی کے آج کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔
دکانوں اور ریستورانوں کے ملازمین جو ویکسی نیشن پلیٹ فارم میں رجسٹرڈ ہیں اور ابھی تک ویکسین وصول نہیں کرسکے ہیں ان کو ریسٹورنٹ اور دکانوں میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع نے نشاندہی کی کہ تجارتی کمپلیکسوں کی اکثریت نے اپنے ملازمیں کو ویکسین دے دی ہے تاہم ابھی کچھ کارکنان باقی ہیں اس کے علاوہ دکانوں کی عام صحت کی ضروریات پر نگرانی اور معائنہ کے آپریشن بھی کیے جائیں گے۔
جہاں تک انسٹی ٹیوٹس اور صالون کی بات ہے تو صحت کی ضروریات کی نگرانی کی جاتی ہے جس میں خاص کر گاہکوں کے لئے ویکسی نیشن پروگرام کے نفاذ کے عزم کی نگرانی بھی شامل ہے۔