کویت سٹی 18 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کویت وزراء کونسل نے حولی کا قرنطین ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزرا کونسل نے حولی کے علاقے کا قرنطین ختم کر کے اس علاقے کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کونسل کے موجودہ غیر معمولی اجلاس میں کورونا وائرس کوویڈ 19 کے بارے میں حکام کی جانب سے پیش کی گئیں رپورٹس اور اس کی مسلسل پیروی کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔
روزنامہ کے مطابق سیشن کے اختتام ہوتے ہی تفصیلات فراہم کی جائیں گی اس دوران کونسل بتدریج زندگی کے دوسرے مرحلے کی تفصیلات پر بات کرے گی جس میں پابندی کے اوقات اور علاقوں کو الگ تھلگ کرنے یا نہ کرنے کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
حوالہ: عرب ٹائمز


















