کویت اردو نیوز 01 جولائی: شیخ عبداللہ السالم کلچرل سنٹر کو ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ کے کئے نامزد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملٹی ایوارڈ یافتہ شیخ عبد اللہ السالم کلچرل سنٹر کو سال 2021 کے لئے LCD برلن ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ شیخ عبد اللہ السالم کلچرل سنٹر کو جدت اور منفرد تجربات کے ثقافتی شبیہہ کے طور پر پہچانا جاتا ہے یہ مقامی افراد اور سیاحوں کے لئے ایک اہم مقام کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایل سی ڈی برلن ایوارڈ کے زیر انعقاد معروف ثقافتی مقامات اور وزٹ برلن کے مابین اشتراک سے منتخب کردہ 39 ثقافتی مقامات کی نامزد کردہ 21 ممالک نمائندگی کررہے ہیں جو رواں سال کی آخری سہ ماہی میں "Oscar For Museum” کی پر وقار تقریب میں ایوارڈ کے لئے مقابلہ کریں گے۔ 6 ماہ کی ڈیجیٹل فرسٹ مہم آن لائن زائرین کو موقع فراہم کرے گی کہ
وہ مستقبل میں ان مقامات کی تلاش کریں جو ان کے لئے ذیادہ دلچسپی کا باعث ہیں۔ کویت کا شیخ عبد اللہ السالم کلچرل سنٹر عالمی سطح پر اسلامی اور عرب ثقافت و تاریخ کی عکاسی کرنے والے میوزیم کے طور پر مشہور ہے۔ 2018 میں اس کے افتتاح کے بعد سے اس مرکز نے عمارتوں کے پیمانے ، اشکال اور رنگوں کے ساتھ دنیا کی بہترین ثقافتی کامیابیوں کی نمائندگی کی ہے۔
اس مرکز نے علم کے تبادلے کو آسان بنایا ہے اور عالمی سطح کی نمائشوں و تعلیمی عوامی پروگراموں کے ذریعے کویتی معاشرے میں تقلیدی ، تخلیقی اور ترجمانانہ سوچ کو فروغ دیا ہے۔ شیخ عبداللہ السالم کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کرسچن واکر نے کہا کہ "LCD ایوارڈ دنیا بھر میں ثقافتی سیاحت کے سب سے نامور ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ ASCC کی کویت کے لئے ثقافتی منزل کی حیثیت سے اس ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ ہونا ہمارے لئے باعث مسرت و افتخار ہے۔
ایل سی ڈی برلن ایوارڈ پلیٹ فارم دنیا بھر کے سفر اور ثقافتی تجربات کو دیکھنے ، سراہنے اور ان سے لطف اندوز ہونے کے انداز میں ایک ارتقاء کو قبول کرتا ہے۔ چونکہ کویت نئے دور کے مطابق ڈھل رہا ہے چنانچہ دنیا کے سب سے بڑے اور اعلیٰ ثقافتی احاطے میں سے ایک شیخ عبد اللہ السالم کلچرل سنٹر ایک میراث رہے گا جس پر تمام نسلیں فخر محسوس کرسکتی ہیں کیونکہ وہ ماضی ، حال اور مستقبل کا احترام کرتی ہے۔
یاد رہے کہ ایل سی ڈی برلن ایوارڈ کے نامزد کردہ افراد کو ایل سی ڈی سفیروں کی ایک ٹیم دنیا کے ممتاز ثقافتی ماہرین کی تحقیق اور سفارشات کے ذریعے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ فاتحین کا انتخاب ایک معزز بین الاقوامی جیوری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔