کویت اردو نیوز 07 مئی: جزوی پابندی رمضان المبارک کے اختتام پر ختم ہوگی جو کہ دوسرے دو خلیجی ممالک کی طرح ریستورانوں کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گی۔
"عیدالفطر کے بعد ایک مثبت پیشرفت کا آغاز ہوگا۔” روزنامہ الرای کے ایک وزارتی ذرائع البشرا نے دعوی کیا ہے کہ "کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال کے لئے وزراء کی سپریم کمیٹی اگلے اتوار کو اپنے طے شدہ اجلاس میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آخری ایام کے ساتھ موجودہ جزوی پابندی کو ختم کرنے کے 99 فیصد تک خاتمے کی سفارش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ معمول کی زندگی میں واپسی کے لئے اضافی تدابیر اپناتے ہوئے ان افراد کو زیادہ فوائد حاصل ہوں گے جنہیں کورونا وائرس کی ویکسی نیشن مل چکی ہے۔
اعلی وزارتی ذرائع نے "روزنامہ الرای” کو بتایا کہ "موجودہ صحت کی صورتحال کے اعدادوشمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کویت میں حالات مستحکم ہیں اور ویکسین وصول کرنے والوں کے لئے کمرشل کمپلیکس، سینما گھر اور دیگر مقامات میں داخل ہونے سے متعلق نئے طریقہ کار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں فوائد فراہم کئے جائیں گے۔ اس تناظر میں خلیج تعاون کونسل کے کچھ ممالک میں پہلے ہی طریقہ کار اپنایا جا چکا ہے جس میں سب سے اہم ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لئے ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوتا ہے۔
ذرائع نے اشارہ کیا کہ ” وزارت صحت کی ایپلی کیشن (Immunity) کے ذریعہ ویکسی نیشن کے ہر سرٹیفکیٹ (چاہے وہ سرٹیفکیٹ کے ذریعہ ہو یا بارکوڈ کے ذریعہ) کی جانچ پڑتال کی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری کام کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے موجودہ مرحلے پر اپنی امید کا اظہار کیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہندوستانی تغیر پذیر وائرس کے عالمی خوف اور اس کے خلاف ویکسین کی افادیت کی روشنی میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔