کویت اردو نیوز 18 فروری: 21 فروری سے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دوبارہ سے کام شروع کرنے کے ساتھ براہ راست کویت آنے پر عائد پابندی والے 35 ممنوعہ ممالک کے مسافروں کی بھی پابندی ہٹائے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکلر میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے اشارہ کیا ہے کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کو وزارت صحت کی جانب زیر التواء منظوری سے ان 35 ممالک کے مسافروں کو اجازت مل جائے گی جو فی الحال ممنوعہ فہرست میں شامل ہیں اور انہیں اپنے ممالک سے کویت کے لئے براہ راست پرواز کی اجازت مل جائے گی تاہم ڈی جی سی اے نے اس بات پر زور دیا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو مخصوص شرائط کا سامنا کرنا پڑے گا ان میں یہ بھی شامل ہے کہ کویت میں لینڈنگ پر کالعدم ممالک کے تمام مسافروں کو اپنے اخراجات پر ایک مقامی ہوٹل میں 14 دن کا ادارہ جاتی قرنطین مکمل کرنا ہوگا۔
آنے والے مسافروں کو دو پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی لاگت بھی برداشت کرنا پڑے گی۔ ایک کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ پر اور دوسرا اپنی قرنطین مدت کے اختتام سے قبل۔
ڈی جی سی اے نے ان ممالک سے مسافروں کو لے جانے والی تمام ایئر لائنز کو بھی آگاہ کیا کہ انہیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ مسافر” کویت مسافر” پلیٹ فارم http://kuwaitmosafer.gov.kw پر آن لائن رجسٹرڈ ہوں اور پی سی آر کی قیمت "کویت مسافر” پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن ادا کی جائے یا ایئر لائنز یا ہوائی اڈہ پر گراؤنڈ سروس فراہم کرنے کے ذریعے جمع کی جائے۔ ڈی جی سی اے نے مزید کہا کہ ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو جو ممنوعہ فہرست میں شامل نہیں تھے انہیں بھی لازمی ادارہ جاتی قرنطین اپنے ہوٹل پر 7 دن کے لئے ایک مقامی ہوٹل میں گزارنا ہوگی۔
گھریلو ملازمین کے بارے میں ڈی جی سی اے نے بتایا کہ اس زمرے کے کارکن Belsalamah پلیٹ فارم کے ذریعہ مہیا کی جانے والی سہولیات کے ذریعے کویت پہنچنا جاری رکھ سکتے ہیں۔
ڈی جی سی اے نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت کی کہ وہ جاری کردہ تمام رہنما اصولوں کی تعمیل کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں ایئر لائنز کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور انھیں متعلقہ جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔